the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کینبر ا 3 ڈ سمبر ( ایجنسیز) آسٹریلیا میں کھیل کے دوران گیند لگنے سے ہلاک ہونے والے کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات ان کے آبائی علاقے میں ادا کردی گئیں جس میں ملک کے وزیر اعظم سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ فلپ ہیوز کی آخری رسومات آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز میں واقع ان کے آبائی قصبے میکس ویلے میں منعقد کی گئیں، جس میں آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ سمیت اعلیٰ سیاسی حکام، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک سمیت



پورے ٹیسٹ اسکواڈ کے علاوہ بین الاقوامی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ وہاں موجود سوگواران نے فلپ ہیوز کو انتہائی احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی آخری رسومات کو ملک کے مختلف ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیا جبکہ سڈنی ، ایڈیلیڈ، پرتھ، میلبرن اور دیگر شہروں کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں نصب بڑی اسکرینز پر اسے دکھایا گیا۔ واضح رہے کہ 25 نومبر کو آسٹریلیا میں مقامی لیگ میچ کے دوران فاسٹ بولر شین ایبٹ کا ایک باؤنسر فلپ ہیوز کو گردن پر لگا تھا، جس کے دو روز بعد ان کا انتقال ہو گیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.